21 نومبر، 2026، 5:08 PM

25 یورپی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

25 یورپی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

25 یورپی ممالک کے 400 شہروں میں حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی ممالک میں فرانس کے طلبہ احتجاج سے متاثر ہوکر طلبہ اور مزدوروں نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔ مظاہرین کے مطالبات میں تعلیمی نظام کی بہتری، سماجی انصاف، ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات اور لازمی فوجی سروس کا خاتمہ شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی، جرمنی، برطانیہ، اسپین، آسٹریا اور کروشیا سمیت 25 یورپی ممالک میں ہزاروں افراد نے مہنگائی، عوامی خدمات کے بجٹ میں کٹوتی، حکومتی معاشی پالیسیوں اور فوجی اخراجات میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اٹلی میں مزدوروں کی 24 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی اداروں اور بعض طبی مراکز کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ جرمنی کے درجنوں شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے، جہاں احتجاج کرنے والوں نے تعلیمی بجٹ میں کٹوتی اور لازمی فوجی سروس کی ممکنہ بحالی کے خلاف آواز اٹھائی۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں طلباء کے احتجاج کے دوران پولیس نے مداخلت کی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا، جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ کروشیا کے مختلف شہروں میں بھی طلبہ نے احتجاج کیا اور کلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔

طلبہ تنظیموں، مزدور یونینوں اور سماجی کارکنوں کی شرکت سے ہونے والے ان مظاہروں میں اجرتوں میں اضافے، عوامی خدمات کے تحفظ، جنگ اور اسلحہ سازی کی پالیسیوں کی مخالفت اور ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے مطالبات نمایاں رہے۔

احتجاجی تحریک کے منتظمین کے اتحاد نے اعلان کیا کہ اس تحریک میں 50 سے زائد تنظیموں نے حصہ لیا اور 25 سے زیادہ ممالک کے تقریباً 400 شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

News ID 1943017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha